اہل کفر اسلا م کے خلافبھڑکائی آگ میں خود جل جائیں گے،وقاص حیدر

اہل کفر اسلا م کے خلافبھڑکائی آگ میں خود جل جائیں گے،وقاص حیدر

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) مجلس احراراسلام پاکستان کے مبلغ ختم نبوت مولانا محمد وقاص حیدر نے کہاہے شعائراسلامی کامذاق اڑا نا عالم کفر کا وطیرہ رہاہے،اسلام امن وسلامتی کا دین ہے اسلام کو مٹانے والوں کا نام دنیاسے مٹ گیا۔انہوں نے کہاکہ عالم کفر اسلام کیخلاف بھڑکائی آگ میں خود جل کرراکھ ہوجائے گا اور اسلام کا آفتاب اپنی پوری آب وتاب کے ساتھ چمکے گا۔انہوں نے کہاکہ تحفظ ختم نبوت اورتحفظ ناموس رسالت کے لیے اپنی جانوں کو قربان کرنے والے ہردور میں پید اہوتے رہے ہیں اور ہوتے رہیں گے۔عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کی بنیاد ہے اس پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دی جائے گی،انہوں نے کہا کہ دنیا میں آزادی اظہار کے نام پر مسلمانوں کے جذبات کے ساتھ کھیلاجارہاہے،یہ وقت امت مسلمہ کے اتحاد کا تقاضا کرتاہے بکھری امت کو یکجاہوکر اپنے دشمن کامقابلہ کرناہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے خود کو فرقوں میں تقسیم کرکے دشمن کو موقع فراہم کیا اور دشمن کے ہاتھ ہماری رگوں تک پہنچ گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ قادیانی لابی اسلام کا ٹائٹل استعمال کرکے عالم اسلام میں انتشارکا باعث بن رہی ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1