مستحقین کا خیال رکھنے والوں کو اللہ تعالیٰ پسند کرتا ہے،وقار میاں

مستحقین کا خیال رکھنے والوں کو اللہ تعالیٰ پسند کرتا ہے،وقار میاں

  



لاہور(سٹی رپورٹر)چیئرمین خدمت میں عظمت ٹرسٹ وقار احمد میاں نے کہا ہے کہ انسانی زندگی کا مقصدغمزدہ دکھی انسانیت کے کام آنا ہے، وسائل کی فراوانی رب العالمین کا احسان عظیم ہے جسے ہمیشہ اپنے سے کمزور انسانوں کی فلاح کیلئے خرچ کرنے چاہیں، انعام خداوندی میں دوسروں کا حصہ رکھنے اور نکالنے والے لوگوں کو بارگاہ خداوندی میں اجر اور مقام حاصل ہوتا ہے، اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ معاشرے میں پھیلی ہوس، طمع جیسے مسائل انسانی زندگی کو مشکلات میں دھکیلتے ہیں۔

، مسائل، اضطراب کی طرف لے کر جاتے ہیں۔

جس سے وسائل اور دولت کے ہونے کے باوجود نفس اور طبیعت اطمینا ن نہیں پاتی جس کیلئے ضروری ہے کہ اپنے حصے سے غریب، نادار، مساکین اور تنگدست، دکھی انسانیت کیلئے دل کشادہ کرتے ہوئے اُن پر خرچ کیا جائے تاکہ نفس مطمئنہ کی حقیقی نعمت اور انعام میسر آسکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1