حکومتی کوششوں سے اقتصادی اعشاریوں میں بہتری آرہی ہے،صدام اطہر

حکومتی کوششوں سے اقتصادی اعشاریوں میں بہتری آرہی ہے،صدام اطہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر)ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری آل پاکستان انجمن تاجران لاہور صدام اطہر خان نے کہا ہے کہ مشکل ترین مالی حالات کے باوجود حکومتی کوششوں کے نتیجے میں معیشت کو استحکام ملنے کے ساتھ کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی کوششوں کے نتیجے میں اقتصادی اعشاریوں میں آنے والی بہتری کا اعتراف ورلڈ بنک سمیت بین الاقوامی اداروں کی جانب سے بھی کیا گیا ہے۔