ملک کو بحرانوں سے مسلم لیگ(ن) ہی نکال سکتی ہے،عدنان ہنجراء

ملک کو بحرانوں سے مسلم لیگ(ن) ہی نکال سکتی ہے،عدنان ہنجراء

  



لاہور(پ ر)مسلم لیگ (ن) لاہور کے رہنما چوہدری عدنان اصغر ہنجرا نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ملک کو بحرانوں سے مسلم لیگ(ن) ہی نکال سکتی ہے کیونکہ حکومت اس وقت غریب مکاؤ سکیم پر عمل پیرا ہے۔ مہنگائی نے غریب لوگوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ جس پر لوگ سراپا احتجاج ہیں، چیزوں پر بلا وجہ ٹیکس لگا نا غریبوں کو ختم کرنے کے مترادف ہے۔ لوگ اب پاکستان مسلم لیگ(ن) کے دور کو یاد کررہے ہیں جس میں وہ سکون کی زندگی بسر کر رہے تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1