حضور پاکؐ کی تعلیمات پر عمل کرنے میں ہی ہماری نجات ہے،مسعود صدیقی

حضور پاکؐ کی تعلیمات پر عمل کرنے میں ہی ہماری نجات ہے،مسعود صدیقی

  



لاہور (پ ر)تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے سربراہ اور لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار نے ہفتہ وار تربیتی نشست کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ قرآن مجید اور صاحب قرآن نبی آخرالزماں حضور نبی کریم ؐ کی تعلیمات پر صدق دل سے عمل پیرا ہونے میں ہی ہماری نجات ہے۔ حضور نبی کریم ؐ کی سیرت طیبہ پر چل کر مسلمان اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرسکتے ہیں۔

امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان کا کہنا تھاکہ دنیا کی ساری رونقیں اوربہاریں حضور نبی کریم ؐ کی آمد سے ہیں، جس جگہ پر اللہ تعالیٰ اور اس کے پیارے حبیب نبی کریم ؐ کا ذکر کثرت سے کیا جائے وہاں پر اللہ کی خصوصی رحمت نازل ہوتی ہے اور اس بستی سے عذاب اٹھا لیا جاتا ہے۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے مرکزی رہنما اور پاکستان مسلم الائنس کے صوبائی صدر صاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی نے کہاکہ نوجوان نسل کو دنیا و آخرت میں کامیابی کیلئے جوانی میں ہی اللہ تعالیٰ کے حضور سچے دل سے توبہ کرکے اپنوں دلوں میں عشق رسول ؐ کی شمع جلانی ہوگی

مزید : میٹروپولیٹن 1