منافع خوروں اور تجاوزات مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن5گرفتار،ہزاروں روپے جرمانہ

منافع خوروں اور تجاوزات مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن5گرفتار،ہزاروں روپے جرمانہ

  



لاہور (جنرل ر پو ر ٹر) کمشنر لاہو ر / ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کیپٹن (ر) سیف انجم کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت“ میٹروپولیٹن آفیسر (ریگولیشن) زبیر احمد وٹوکی زیرنگرانی اینٹی انکر وچ منٹ اسکواڈ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔دوران آپریشن داتا گنج بخش زون اسکواڈ نے اسلام پورہ مین بازار سے تجاوزات کا سامان 01ٹرکوں میں لا د کر سٹور میں جمع کروا دیا جبکہ تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر 2000روپے جرمانہ کیا۔شالامار زون اسکواڈنے چاہ میراں مین بازار سے تجاوزات کا سامان 01ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا۔نشتر زون اسکواڈنے چونگی امرسدھوسے تجاوزات کا سامان 01ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا جبکہ تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر 2000روپے جرمانہ کیا۔ عزیزبھٹی زون اسکواڈ نے چونگی دوگیج، ضرار شہید روڈ، علامہ اقبال زون اسکواڈ نے ناز ٹاؤ ن اورگلبرگ زون اسکواڈ نے کنال روڈ، سندر راج، مال روڈ، ظہور الٰہی روڈ کے علاقہ میں آپریشن کیا۔اس طرح انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے مجموعی طورپر تجاوزات کا سامان 05ٹرکوں میں لاد کر سٹور میں جمع کروایا جبکہ تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر 4,000 روپے جرمانہ عائد کیا۔ دریں اثناء ضلعی انتظامیہ نے پرائس کنٹرول کی رپورٹ جاری کردی،ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہاکہ91 مقامات کو چیک کیا گیا،09 خلاف ورزیاں پائی گئیں، 5500 روپے کے جرمانے اور 05مقدمات کا اندراج کراتے ہوئے05 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1