پنجاب حکومت ڈلیور کرنے میں بری طرح ناکام رہی،ذیشان رفیق

پنجاب حکومت ڈلیور کرنے میں بری طرح ناکام رہی،ذیشان رفیق

  



لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ ٹماٹر اور گھی کی قیمتوں کے بعد آٹے اور چینی نے حکومت کی نالائقی کا پول کھول دیاہے۔پنجاب حکومت ڈلیور کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔سولہ ماہ کے دوران بزدار حکومت ایک بھی منصوبہ مکمل نہیں کر سکی۔نواز شریف اور شہبازشریف کے منصوبوں کے بار بار افتتاح کیے جارہے ہیں۔پنجاب میں مہنگائی اور بے روزگاری اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔آزاد ارکان کو جہاز میں بنی گالہ پہنچانے والے آج چینی مافیا بن چکے ہیں۔

جہانگیرترین نے ایک ماہ میں چینی سے اربوں روپے اکٹھے کرلیے ہیں۔پنجاب میں آٹے کا بحران حکومتی مافیا کی سازش ہے۔حکومتی وزراء کہتے ہیں پنجاب میں آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے۔وزیراعظم آٹے کے بحران پرمیٹنگز کیوں کررہے ہیں۔اپنے ایک بیان میں لیگی رہنما نے کہا پاکستان کومعاشی طور پر کمزور کرنے میں حکومت کی ناکام معاشی پالیسیاں وجہ بنی ہیں۔میاں نوازشریف او ر شہباز شریف کی پانچ سالہ محنت نالائق حکمرانوں نے ایک سال میں ضائع کردی ہے۔نوازشریف نے پاکستان کو عالمی سطح پر ایک نئی پہنچان دی۔میاں نوازشریف کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت ملک میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری آئی۔عمران خان ہر غیر ملکی دورے پر پاکستانیوں کو کرپٹ قوم ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔قوم ان جعلی تبدیلی کے دعویداروں کی اصلیت سے واقف ہو چکی ہے۔بہت جلد قوم کو اس فسادی جماعت سے چھٹکارہ ملنے والا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1