بختاور بھٹوزرداری کی سالگرہ کی تقریب،پی پی رہنماؤں کی شرکت

بختاور بھٹوزرداری کی سالگرہ کی تقریب،پی پی رہنماؤں کی شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کی شہید چیئر پرسن محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر چوہدری سجاد نذیر سیکرٹری پبلک ریلیشنز گلف اینڈ مڈل ایسٹ کی جانب سے رائل پام کنٹری کلب میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے سینئر مشیر بشیر ریاض‘ نوید چودھری‘ عبدالقادر شاہین‘ حافظ غلام محی الدین‘ بیرسٹر عامر حسن‘ اشرف خان‘ علی بدر‘ مڈل ایسٹ کے سیکرٹری انفارمیشن زوالفقار مغل‘ شاہدہ جبین‘ زوہیب بٹ‘ عاقب سرور‘ سید عاطر شاہ‘ علی اور سجاد انور سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پر بختاور بھٹو زرداری کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اور صدر آصف علی زرداری‘ بلاول بھٹو زرداری‘ بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو کی لمبی زندگی کی دعا بھی کی گئی۔ اس عزم کااعادہ کیا گیا کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں بھٹو شہید اور بی بی شہید کے ادھورے مشن کی تکمیل کی جائے گی۔