حجامہ کے تحت 200بیماریوں کا کامیاب علاج کیا جارہا ہے،حکماء

حجامہ کے تحت 200بیماریوں کا کامیاب علاج کیا جارہا ہے،حکماء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (پ ر) حجامہ سنت طریقہ علاج کے تحت 200 بیماریوں کا علاج بڑی کامیابی سے کیا جارہا ہے۔ جن میں ہائی بلڈ پریشر، دردِ شقیقہ، جوڑوں کا درد، پٹھوں کا کھچاؤ، سحر، جلدی امراض،سورائسس قابل ِ ذکر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ماہرین حجامہ حکیم محمد ابو بکر، حکیم محمد افضل میو، حکیم محمد یٰسین،حکیم حافظ نذیر احمد اور حجامہ تھراپسٹ فرح تبسم نے حجامہ کیمپ کے حوالے سے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ مطب الفاروق اور حجامہ سینٹر کالج روڈ پتوکی میں ایک روزہ حجامہ کیمپ بروز بُدھ 29۔ جنوری۔2020 بوقت صبح 9 بجے تا شام 5 بجے تک لگایا جارہا ہے۔ جس میں حاجی محمد انور مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ جبکہ ماہرین حجامہ پر مشتمل طبی بورڈ دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے مختلف بیماریوں میں مبتلا مریضوں کا چیک اپ کرے گا۔

اوربیماریوں کے پوائنٹس کے مطابق حجامہ لگائے گا۔