مہنگائی اور آٹا بحران کی ذمہ دار طاقتور مافیا حکومت کا حصہ ہے، سراج الحق

مہنگائی اور آٹا بحران کی ذمہ دار طاقتور مافیا حکومت کا حصہ ہے، سراج الحق

  



لاہور(این این آئی)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ حکومت خود کہتی ہے کہ آٹے کی قلت اور قیمت میں اضافہ منصوعی ہے تو پھر اب تک ذمہ داروں کا تعین کیوں نہیں کیا گیا۔ لگتا یہی ہے ذمہ دار بہت بااثر اور حکومت کا حصہ ہیں اس لیے حکومت خود کو ہتھکڑیاں لگانے سے ڈر رہی ہے۔ طاقتور مافیا نے حکومت کو یرغمال بنا رکھاہے اور یہ ایسی قید ہے جس سے حکومت آزاد ہونے کو تیار نہیں۔ حکومتی ٹیم نااہل اور وزیراعظم اس کے سربراہ ہیں (بقیہ نمبر5صفحہ12پر)

، سابقہ حکمران پارٹیوں اور موجودہ حکومت میں کوئی اختلاف نہیں جھگڑا صرف کرسی کاہے، خارجہ پالیسی میں دوست بنائے جاتے ہیں آقا نہیں، حکومت کی خارجہ پالیسی پاکستان کے نہیں امریکی مفادات کے گرد گھومتی ہے یہی وجہ ہے کہ بیرونی دوروں میں کشمیر کو ترجیح اول بنانے کی بجائے افغانستان میں امریکی مفادات پر فوکس رکھا گیا، امریکی مفادات کے حصول کو اپنی پراگرس اور کارکردگی بنا کر پیش کیا جاتاہے، 5 فروری کو اندرون و بیرون ملک کشمیریوں کے ساتھ اظہا ر یکجہتی کے بے مثال مظاہرے کیے جائیں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے منصورہ میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف او ر دیگر ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ انہوں نے کہاکہ حکومت میں بیٹھے شوگر اور آٹا مافیا نے چند دنوں میں عوام کی جیبوں سے اربوں روپے لوٹ لیے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اب تو چیف جسٹس بھی اس بات پر حیرانگی کا اظہار کر رہے ہیں کہ ملکی تاریخ میں یہ پہلی حکومت ہے جس کو جرمانہ کیا گیا مگر اس پر پھر بھی کوئی اثر نہیں ہوا۔ ابھی تک عدالتوں کی طرف سے شوگر، لینڈ اور ڈرگ مافیا کے خلاف کوئی سوموٹوایکشن نہیں لیا گیا، اب جماعت اسلامی عوام سے رجوع کر رہی ہے۔ سراج الحق نے کہاکہ ٹرمپ سے بڑا کوئی شعبدہ باز نہیں، وہ بار بار دھوکہ دے رہاہے اور ملی غیرت و حمیت سے عاری حکمران پھر جاکر اس کے چرنوں میں بیٹھ جاتے ہیں۔

سراج الحق

مزید : ملتان صفحہ آخر