ملتان:خستہ حال سکولوں کواپ گریڈ کرنیکا فیصلہ، انتظامیہ سرگرم

ملتان:خستہ حال سکولوں کواپ گریڈ کرنیکا فیصلہ، انتظامیہ سرگرم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈویژنل انتظامیہ خستہ حال سکولوں کی اپ گریڈیشن بارے سرگرم ہوگئی۔کمشنر ملتان ڈو یژ ن شان الحق نے طلباء کے تحفظ کیلئے سکول عمارات فوری اپ گریڈ کرنے کا حکم دے دیا۔انہوں نے کہا کہ سکولوں کی خطرناک بلڈنگ کو فوری خالی کرکے تعمیراتی کام شروع کئے جائیں۔تمام سکولز میں تعمیراتی مٹیریل کی انسپکشن کے بعد بروقت منصوبوں کی تکمیل یقینی بنائی جائے۔معصوم بچوں کی جانوں کے تحفظ کیلئے سکولوں کو محفوظ ترین بنائیں گے۔سرکاری تعلیمی اداروں کی تمام لیبارٹریاں مکمل(بقیہ نمبر7صفحہ12پر)

فعال اور فرنیچر مرمت کرایا جائے۔تمام سکولز میں شجر کاری مہم کا آغاز کرکے پودوں کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جائے۔علاوہ ازیں کمشنر کے حکم پر سی ای او ایجوکیشن نے تمام سکول سربراہان کو مراسلہ جاری کردیا جس کے مطابق تمام عمارتوں کو نقصان سے بچانے کیلئے نکاسی آپ کا فوری موثر انتظام کیا جائے۔ہنگامی بنیادوں پر پینے کا صاف پانی،پنکھوں اور بجلی کا موثر انتظام بھی کیا جائے۔
سرگرم