میپکو ٹیموں کاجنوبی پنجاب میں آپریشن، 127بجلی چوروں کورگڑا

      میپکو ٹیموں کاجنوبی پنجاب میں آپریشن، 127بجلی چوروں کورگڑا

  



ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 127بجلی چورپکڑلئے۔ایک لاکھ40ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر24 لا کھ35ہزار روپے جرمانہ عائد۔24جنوری 2020؁ء کو ملتان میں 10گھریلواوردیگر کیٹگریز کے صارفین کو14610یونٹس چوری کرنے پر279599 روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ ڈی جی خان میں 18 گھریلواورکمرشل صارفین کو15152یونٹس چوری کرنے پر212827 روپے جرمانہ، وہاڑی میں 18 گھریلو،کمرشل اور صنعتی صارفین کو 20650 یونٹس چوری کرنے پر 365282روپے جرمانہ، بہاولپور میں 8گھریلواورکمرشل(بقیہ نمبر8صفحہ12پر)

صارفین کو12583یونٹس چوری کرنے پر230100 روپے جرمانہ،ساہیوال میں 14 گھریلوصارفین کو9214یونٹس چوری کرنے پر144200روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں 12 گھریلوصارفین کو10112 یونٹس چوری کرنے پر 165600 روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں 19گھریلوصارفین کو20997 یونٹس چوری کرنے پر347000روپے جرمانہ،بہاولنگر میں 9 گھریلواورکمرشل صارفین کو 9136یونٹس چوری کرنے پر152580روپے جبکہ خانیوال میں 19 گھریلواورکمرشل صارفین کو27922 یونٹس چوری کرنے پر537919 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

رگڑاض

مزید : ملتان صفحہ آخر