حکومت جنوبی پنجاب میں لوگوں کامعیار زندگی بلند کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے، خاور علی شاہ
کبیروالا (تحصیل رپورٹر) حکومت ”کرپشن“ کے خاتمہف کیلئے سنجیدہ اقدامات کو یقینی بنارہی ہے،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کا موجودہ حکومت کی کارکردگی سے کوئی تعلق نہیں ہے(بقیہ نمبر16صفحہ12پر)
،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے”2015ء سے لیکر 2017ء“کے دوران کئے گئے عوامی سروے کی روشنی میں اپنی رپورٹ میں جارہی کی ہے،اس وقت جو برسر اقتدار تھے،وہی کرپشن بڑھنے کے ذمہ دار ہیں،گرے لسٹ سے پاکستان کے نکلنے کے روشن امکانات ہیں،برطانیہ کا پاکستان کے حوالے سے اپنی ٹریول ایڈوائزری میں مثبت تبدیلی لانا خوش آئند ہے،ان خیالات کا اظہار قائد سید گروپ ڈاکٹر سید خاور علی شاہ اپنی رہائشگاہ پر سید گروپ کے رہنما راؤ محمد آصف سعیدی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے بلند ویژن کے تحت پنجاب بھر خصوصاً جنوبی پنجاب کے اضلاع میں عوام کی فلاح وبہبود اور معیار زندگی میں بہتری لانے کیلئے ریکارڈ ترقیاتی منصوبہ جات پر کام ہورہا ہے،جن کی تکمیل سے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے گراس روٹ لیول تک ثمرات پہنچیں گے۔انہوں نے کہا کہ سید گروپ کے منتخب عوامی نمائندگان تحصیل کبیروالا کی محرومیوں کے خاتمہ کیلئے دن رات کوشاں ہیں اورعوام کو درپیش مسائل سے نجات دلانے کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کارلارہے ہیں۔
خاور علی