حکومت عوام کو تبدیلی کے نام پردھوکہ دے رہی ہے، شمیلہ اسلم

  حکومت عوام کو تبدیلی کے نام پردھوکہ دے رہی ہے، شمیلہ اسلم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(بیورورپورٹ+نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) ّکی سابق ایم پی اے شمیلہ اسلم نے کہا کہ نیازی حکومت عوام کو تبدیلی کے نام دھوکہ دے رہی ہے گزشتہ الیکشن میں عوام سے جو وعدے کئے گئے تھے نیازی حکومت نے اقتدار میں آتے(بقیہ نمبر17صفحہ12پر)

ہی عوام کو سبز باغ دکھا کر بھول گئی ہے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پی ٹی آئی حکومت کی قلعی کھول دی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیگی خواتین اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ میں نیازی حکومت کی کارکردگی کو صفر کرکے رکھ دیا گیا ہے رپورٹ نے حکومتی ساکھ پر سوالات اٹھا دئیے ہیں عوام حکومت سے اپنی توقعات کھونے لگی انہوں نے کہا کہ اس وقت بحرانوں میں گر چکی ہے کبھی آٹا چینی گیس کا بحران پیدا ہوتا ہے جسے حکمران قابو پانے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔
شمیلہ اسلم