علی رضاخان خاکوانی وزیراعلی کیساتھ کھڑے ہیں، سردار نصراللہ خان

علی رضاخان خاکوانی وزیراعلی کیساتھ کھڑے ہیں، سردار نصراللہ خان

  



ٹبہ سلطان پور(نمائندہ پاکستان) رکن صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی235علی رضا خان خاکوانی نے حلقہ میں مسائل حل کروانے کے لئے آواز بلند کر کے عوام کی ترجمانی کی ہے حلقہ کی عوام پہلے سے زیادہ علی رضا خان خاکوانی کے ساتھ کھڑے ہیں (بقیہ نمبر18صفحہ12پر)

حلقہ کے تمام کارکن علی رضا خان خاکوانی کی آواز کے ساتھ آواز ملارہے ہیں علی رضاخان خاکوانی وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے ہیں اور اُن کو اپنا لیڈر مانتے ہیں ان خیالات کا اظہار کھچی خاکوانی کے گروپ کے سنیئر رہنما سردار نصراللہ خان پاندہ نے گفتگو کرتے ہوئے کیا سردار نصراللہ خان پاندہ نے کہا کہ علی رضاخان خاکوانی حقیقی معانی میں اپنے حلقہ کی عوام کے ساتھ مخلص ہو کر ترقیاتی کام کروا نے پر زور دے رہے ہیں حلقہ کی عوام کے دلوں میں علی رضا خان خاکوانی کے لئے پہلے سے بھی زیادہ راج کرچکے ہیں اس موقع پر حاجی رجب علی شیخ، نواب علی رضا خان خاکوانی، چوہدری ناظم ستار کمبوہ، چوہدری سعید گجر، چوہدری مبشرحسن کمبوہ، محمد رمضان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

سردارنصراللہ خان

مزید : ملتان صفحہ آخر