بوگس چیک مقدمہ:مرکزی ملزم میاں طارق کیس کی سماعت 3فروری تک ملتوی
ملتان (خبر نگار خصوصی)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان رانا محمد سہیل ریاض نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو بنانے کے مقدمہ میں ملوث مرکزی ملزم میاں طارق کے خلاف بوگس چیک کے مقدمہ کی سماعت شہادتیں قلمبند کرنے(بقیہ نمبر19صفحہ12پر)
کے لیے 3 فروری تک ملتوی کردی ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ چہلیک کے مطابق ملزم میاں طارق کے خلاف 24 مئی 2016 میں شہری وقار احمد نے 10 لاکھ روپے کا بوگس چیک دینے کا مقدمہ درج کرایا تھا، ملزم کے خلاف یہ بھی الزام ہے کہ ملزم نے مدعی کو اسکے بھائی اسرار کے خلاف بھڑکا کر دعویٰ دائر کرایا تھا،یاد رہے کہ ملزم میاں طارق کے خلاف احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو بنانے کا الزام بھی عائد ہے جبکہ ملزم اور اس کے بیٹے ارسلان کو ملتان کی مقامی عدالت نے قبل ازیں اشتہاری بھی قرار دیا تھا۔
ملتویض