مہنگائی کاطوفان، سلیکٹڈ حکومت عوام کابھی خیال رکھے، سید ساجد مہدی سلیم

مہنگائی کاطوفان، سلیکٹڈ حکومت عوام کابھی خیال رکھے، سید ساجد مہدی سلیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ماچھیوال (نمائندہ پاکستان) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی سید ساجد مہدی سلیم شاہ ماچھیوال میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اس وقت ملکی صورتحال انتہائی ابتر ہو چکی ہے حکومت نے مہنگائی بم گرا گرا کر عوام کا(بقیہ نمبر20صفحہ12پر)

بھرکس نکال دیا ہے اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں اور عوام کی پہنچ سے دور ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کے حواری حقائق سے نظریں چرا کر سمجھ رہے ہیں کہ بحران گزر جائے گا ابھی تو بحران آیا ہی نہیں بلکہ مستقبل میں آنے والا ہے چند فلور ملیں سیل کرنے یا جرمانے کرنے سے بحران پر قابو نہیں پایا جا سکتا آٹے اور چینی کا بحران حکومتوں کو بہا کر لے جاتا ہے انہوں نے کہا کہ اس سلیکٹڈ حکومت کو لانے والے عوام کا بھی کچھ خیال رکھیں اس موقع پر سابق چیئرمین یو سی حاجی امیر علی آرائیں، ملک محسن اعوان، چوہدری نواز اشرف ایڈووکیٹ، چوہدری فہیم جبار، محمد ساجد چوہدری، شمیم رضا، شکیل احمد شاکر و دیگر بھی موجود تھے۔
ساجد مہدی