کرپٹ عناصر کامکمل خاتمہ پی ٹی آئی حکومت کامشن، افتخار حسن گیلانی

کرپٹ عناصر کامکمل خاتمہ پی ٹی آئی حکومت کامشن، افتخار حسن گیلانی

  



اوچ شریف(نامہ نگار) کرپٹ عناصر کا مکمل خاتمہ پی ٹی آئی حکومت کا مشن ہے اور حکومت اس مشن پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے دن رات محنت کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین(بقیہ نمبر21صفحہ12پر)

اوچ شریف و ایم پی اے مخدوم سید افتخار حسن گیلانی نے شمس محل پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا انھوں نے کہا کہ ملک و قوم کا پیسہ لوٹنے والے سے ایک ایک ہائی وصول کی جائے گی پاکستانی قومی باشعور ہے وزیر اعظم عمران خان کی عوام دوست پالسیوں سے ترقی کے منازل بہت جلد طے ہو جائے گے انھوں نے کہا کہ سولنگ ٹف ٹائل سیوریج سمیت دیگر ترقیاتی منصوبہ جات جاری ہیں وہ وقت دور نہیں جب ملک سے مہنگائی بے روزگاری سمیت دیگر تمام اہم مسائل کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کو ہمیشہ اپنے ناپاک عزائم میں شکست ہوئی ہے اپوزیشن شور مچانے کے بجائے یکجا ہو کر ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں وقت کے ساتھ تمام ادارے اپنی کی بہتری کی جانب گامزن ہے بہت جلد ترقی و خوشحالی کا دور شروع ہو گا اس موقع پر مخدومزادہ سید عمر رضا گیلانی بھی ہمراہ تھے۔

افتخار حسن

مزید : ملتان صفحہ آخر