حکومت تمام بحرانوں پرجلد قابو پالے گی، بیرسٹر اورنگزیب خان کھچی
میلسی(تحصیل رپورٹر)ممبر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنماء بیرسٹر اورنگزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منازل کی جانب گامزن ہے(بقیہ نمبر22صفحہ12پر)
اور جلد ہی تمام بحرانوں پر قابو پالیا جائیگا مشکل ترین حالات کے باوجود حکومت نے مثبت اقدامات کے ذریعے معاشی حالات پر قابو پا لیا ہے اور جلد ہی عوام کو تمام سہولیات مہیا کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے موضع دروہڑ واہن کی بستی شام لاٹ میں بجلی کی فراہمی کا افتتاح کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام سے کیئے تمام وعدے پورے کریگی اور وزیر اعظم کے وعدے کے مطابق سال 2020ء پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا سال ہو گا حکومت نے تمام اہداف حاصل کر لیئے ہیں اور اس کے فوائد اور ثمرات جلد عوام تک پہنچنا شروع ہو جائیں گے انہوں نے کہا کہ حلقہ میں تعمیر و ترقی کا عمل جاری ہے اور کروڑوں روپے کی ترقیاتی سکیموں پر کام ہور ہا ہے انشاء اللہ حلقہ کی تمام محرومیاں دور کریں گے اور اپنے انتخابی وعدے پورے کریں گے اس موقع پر سابق یو سی چیئرمین اقبال حسین شاہ، مبشر حسن خان سگو، سید غضنفر عباس رضوی، سید گوہر حسین رضوی، سید مسعود الحسن رضوی، ذوالفقار بھٹہ اور دیگر شخصیات موجود تھیں۔
اورنگزیب کھچی