میپکو: 19صنعتی اداروں سے ایک روز میں 1کروڑ28لاکھ کی ریکوری

    میپکو: 19صنعتی اداروں سے ایک روز میں 1کروڑ28لاکھ کی ریکوری

  



ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے ریکوری مہم میں 19بڑے صنعتی اداروں سے ایک روز میں 18کروڑ28لاکھ روپے سے زائد رقم وصول کرلی۔ میپکو انتظامیہ نے ملتان اور مظفرگڑھ سرکلوں کے صنعتی اداروں کی درخواست پربلوں کی ادائیگی کی تاریخ میں 24جنوری2020؁ء تک توسیع کی تھی ان صنعتی اداروں کی جانب سے اپنے ذمہ بجلی کے بلز/واجبات اداکردئیے گئے۔محمود(بقیہ نمبر13صفحہ12پر)

ٹیکسٹائل ملز یونٹ 6چوک سرورشہید مظفرگڑھ نے 16لاکھ88ہزارروپے، محمودٹیکسٹائل ملز یونٹ 7انڈسٹریل اسٹیٹ ملتان نے 21 لاکھ 31 ہزار روپے،محمودٹیکسٹائل ملز یونٹ انڈسٹریل اسٹیٹ ملتان نے40لاکھ46ہزارروپے، فضل کلاتھ ملز 1نے ایک لاکھ22ہزارروپے، فضل کلاتھ ملز 2نے 7لاکھ 8ہزارروپے، فضل کلاتھ ملز4 نے ایک کروڑ24لاکھ22ہزارروپے، فضل کلاتھ ملز اوپن اینڈ نے 61ہزار425روپے، حسین ٹیکسٹائل ملز یونٹ2نے 4کروڑ46لاکھ75ہزارروپے، حسین ٹیکسٹائل ملز یونٹ1نے تین کروڑ13لاکھ90ہزارروپے، حسین ٹیکسٹائل ملز یونٹ3نے دوکروڑ88لاکھ57ہزارروپے، میسرزانڈس نے 70لاکھ25ہزارروپے،میسرز سن ریز نے 94لاکھ 90 ہزارروپے، میسرز ٹاٹا نے 46لاکھ99ہزارروپے، میسرز ٹاٹا2نے 61ہزار425روپے، میسرز امپیریل نے دوکروڑ8لاکھ93ہزارروپے، محمودٹیکسٹائل ملز ملتان روڈ نے 24 لاکھ 35 ہزار روپے، محمود ٹیکسٹائل ملز یونٹ 1نے 13لاکھ73ہزارروپے، محمودٹیکسٹائل ملز ڈی جی خان روڈ مظفرگڑھ نے 94لاکھ روپے اور فاطمہ انٹرپرائزز نے 14لاکھ24ہزارروپے اداکئے ہیں۔

ریکوری

مزید : ملتان صفحہ آخر