ملتان:ڈکیتی، چوری کی متعدد وارداتیں، شہریوں کولاکھوں کانقصان
ملتان (وقا ئع نگار) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے ہیں تفصیل کے مطابق کوتوالی پولیس کیعلاقے میں دو ڈاکو آفاق کی دکان میں داخل ہوئے اور اس سے موبائل فون چھین لیا مزاحمت کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کرکے آفاق کو زخمی کر دیا قادر پور راں پولیس کیعلاقے میں تین مسلح ڈاکو عنصر کی دکان میں داخل ہوئے اور 31 ہزار روپے چھین(بقیہ نمبر14صفحہ12پر)
لئے ممتاز آباد پولیس کے علاقے میں محمد عثمان سے 9 ہزار روپے، گلگشت پولیس کے علاقے میں ظفر علی سے 44 ہزارر وپے چھین لئے گئے شاہ شمس پولیس کے علاقے سے فلک شیر کی موٹرسائیکل چوری کر لی گئی ممتاز آباد پولیس کیعلاقے سے نوید احمد کی موٹرسائیکل، ملزم خلیل نے مجاہد حسین کے 88 ہزار روپے، چہلیک پولیس کے علاقے سے ارسلان کاموٹرسائیکل، محمد فہد اور دیگر 15 افراد کے موبائل فون سیٹ چوری کر لئے گئے گلگشت پولیس کیعلاقے سے عرفان اور مزمل کی موٹرسائیکلیں، معظم علی کی دکان سے ایک لاکھ روپے مالیت کا سامان،کوتوالی پولیس کے علاقے میں امجد کے گھر کے باہر سے سوئی گیس کا میٹر، نیوملتان پولیس کیعلاقے سے عبدالرحیم کی موٹرسائیکل، سیتل ماڑی پولیس کے علاقے میں محمدرمضان کی گاڑی سے 56 ہزار روپے مالیت کی بیٹریاں، بوہڑ گیٹ پولیس کے علاقے سے وقاص احمد کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا۔
نقصان