مختلف حادثات میں معذور بچی سمیت 6افراد جاں بحق، متعدد زخمی

  مختلف حادثات میں معذور بچی سمیت 6افراد جاں بحق، متعدد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان،رحیم یارخان، وہاڑی، مخدوم رشید، ٹبہ سلطان پور،ترنڈہ محمد پناہ،ہارون آباد (وقائع نگار، نمائندہ پاکستان، بیورورپورٹ، نمائندہ خصوصی، تحصیل رپورٹر) آگ لگنے کے دو مختلف واقعا ت میں ایک بچی جاں بحق جبکہ ایک خاتون جھلس گئی تفصیل کیمطابق گرین ٹاون بہادر پور بوسن روڈ پر ایک گھر میں (بقیہ نمبر15صفحہ12پر)

دو بچے آپس میں ماچس کے ساتھ کھیل رہے تھے جس سے گھر میں آگ لگ گئی بتایا جاتا ہے کہ آگ لگنے پر ایک بچہ باہر بھاگ گیا جبکہ دوسری بچی مہرین اقبال معذور تھی وہ گھر سے باہر نہ نکل سکی اور آگ سے جھلس کر جاں بحق ہوگئی اس کی عمر پانچ سال تھی آگ لگنے سے گھریلو سامان بھی جل گیا ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی دریں اثنا کچی سرائے معصوم شاہ روڈ پر ایک گھر میں دھاگے کا کام کیا جاتا ہے دھاگے کے کیمیکل کی وجہ سے گھر میں ا?گ لگ گئی جس سے 27 سالہ شہزادی جھلس گئی اسے نشتر ہسپتال میں داخل کر وادیا گیا ہیٹریفک حادثات میں شدید زخمی ہونیوالا18سالہ نوجوان موقع پر جاں بحق‘1ہسپتال میں چل بسا‘ پہلا حادثہ کراچی کارہائشی18سالہ محمد عمیر اپنے اہل خانہ کے 5سالہ محب‘ 8سالہ محمد‘9سالہ زینب بی بی‘11سالہ حبیب اللہ‘28سالہ سبحان‘ 35 سالہ محمد مجیب‘9سالہ ملائیکہ بی بی اور32سالہ زبیدہ بی بی کے ہمراہ کار میں سوار ہوکر موٹروے ایم فائیو پرکراچی سے مری جارہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث کار بے قابو ہوکر ٹول پلازہ ترنڈہ محمد پناہ کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجہ میں تمام افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ18سالہ محمد عمیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑگیا اطلاع پاکر ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان منتقل کردیا جبکہ دوسرا حادثہ چک237پی کے رہائشی 16سالہ محمدحرم کے ساتھ پیش آیا جو اپنی موٹر سائیکل پرسوارہوکر جارہاتھا کہ تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنیوالے پھٹہ رکشہ سے بے قابو ہوکر ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا‘ ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود محمد حرم جانبرنہ ہوپایااور دم توڑگیا‘جبکہ مختلف حادثات میں زخمی ہونے والے50 افراد جن میں لیاقت پورکارہائشی12سالہ محمد شعیب‘ چک113 کی 8سالہ وسو مائی‘ ٹبہ غریب شاہ کی10سالہ لبنیٰ بی بی‘ ماڈل ٹاؤن کی 55سالہ نسیم اختر‘ خان پور کا50سالہ حاجی احمدیار‘ تھلواڑی کا70 سالہ مشیر‘ منٹھار روڈ کا28سالہ گل حسن‘ نوریوالی کا50سالہ شاہ نواز‘ فیروزہ کا 16سالہ محمد عثمان‘اوباڑو کا40سالہ حاجی‘ واہی شاہ محمد کا20 سالہ مجیداحمد‘ بستی منظور آباد کا20سالہ ابرار احمد‘ بدلی شریف کا52سالہ جام اسلم اور بھٹہ واہن کارہائشی21سالہ محمدراحیل وغیرہ کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
بوریوالاروڈ دانیوال پھاٹک کے قریب موٹرسائیکل سوار تیز رفتار بس کی زد میں آگئے حادثہ کے نتیجہ میں موٹرسائیکل پر سوار خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ریسکیو 1122 ٹیموں نے نعش اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا موٹر سائیکل سوار ماں بیٹا بتائے جاتے ہیں جبکہ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ تھانہ مخدوم رشید کے علاقہ محلہ کرم شاہی میں گزشتہ سے پیوستہ روز نوید نامی نوجوان کو گولی لگی تھی، ورثاء کے مطابق نوید پستول صاف کر رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی، نشتر ہسپتال ملتان میں انتقال ہوا، مگر تاحال پوسٹ مارٹم رپورٹ نہیں ملی، اس بارے ایس ایچ او تھانہ مخدوم رشید کلیم چوہان نے صحافیوں کو بتایا کہ تاحال پوسٹ مارٹم رپورٹ نہ ملنے کی وجہ سے کچھ نہیں کہہ سکتے، کاروائی جاری ہے جلد معلوم ہو جائے گا کہ اصل وقوعہ کیا ہے۔ ٹبہ سلطان پور میں دود ھ فروش بیل ریڑھی سے ٹکرا گیا کر زخمی ہو گیا جس کو ہسپتال منتقل کیا گیالیکن شدید زخمی ہونے کے باعث زخموں کی تا ب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جابحق دودھ فرو ش کی شناخت شاہد ربانی کے نام سے ہوئی ہے ٹبہ سلطان پور کے نواحی علاقہ چک نمبر 136ڈبلیو بی کا رہائشی دودھ فروش صبح کے وقت دودھ فروخت کرنے کے لئے شہر کی جانب آرہا تھاکہ راستہ میں سامنے جاتی ہوئی بیل ریڑھی سے ٹکرا کر زخمی ہو گیا جس کوفوری طور پر ہسپتال ٹبہ سلطان پور لایا گیالیکن دودھ فروش شاہد ربانی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جابحق ہو گیا مرحوم کی نماز جنازہ اُن کی رہائش گاہ کے قریب ادا کی گئی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگو ں نے شرکت کی۔ موٹرے وے ایم فائیو انٹرچینج ترنڈہ محمد پناہ کے قریب 120 موری کے مقام پر کراچی سے مری جانیوالی کار ٹائر پھٹنے کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی اور قلابازیاں کھاتے نیچے کھیتوں میں جاری گری حادثہ کے نتیجہ میں 22 سالہ عمر ولد عزیزاللہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگیا جبکہ زبیدہ زوجہ مجیب،مجیب احمد اور بچے محب،محمدزوہیب،عقیل ملائکہ زخمی ہوگئے،جنہیں 1122 سروس نے رول ہیلتھ سنٹر ترنڈہ پہنچایا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد شیخ زید ہسپتال رحیمیارخان ریفر کر دیا گیا حادثہ کا شکار فیملی کراچی سے سیر و تفریح کیلئے مری جار رہی تھی۔کھدائی کے دوران دیوار گرنے پر 2مزدور مٹی تلے دب کر شدید زخمی ہوگئے‘ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر مزدوروں کو زندہ نکال کر ہسپتال منتقل کردیا‘ اڈا گلمرگ کے علاقہ میں 33سالہ محمد آصف اور22سالہ محمدعامر گڑھے کی کھدائی میں مصروف تھے کہ اچانک دیوار ان پر آگری جس کے نتیجہ میں دونوں مٹی تلے دب گئے‘ موقع پر موجود افراد نے ریسکیو 1122کو اطلاع فراہم کردی‘ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر محمد آصف اور محمد عامرکو زندہ نکال کر طبی امداددیتے ہوئے شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ فائر نگ کے دو مختلف واقعات میں ایک بچہ اورایک نوجوان زخمی ہو گئے تھانہ فقیر والی کی حدود میں فائرنگ کا واقع پیش آیا جس سے 20سالہ نوجوان شاہد شدید زخمی شاہد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاپولیس تھانہ فقیر والی موقع پر پہنچ کر ابتدائی تفتیش شروع کرد. زخمی کو فوری طور پر رورل ہیلتھ سنٹر فقیروالی منتقل کردیا گیا حالت تشویشناک ہونے پر وکٹوریہ ریفر کر دیا گیاایک اور واقع میں مہندی کی رسم میں ہوائی فائر نگ سے نو سالہ عامر سانبھل سکنہ چک 39/3R علاقہ تھانہ صدر ہارون آباد کی شادی کے موقع پر مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ۔ ہوائی فائرنگ کے نتیجے بچے کو فائر لگا جس سے اس پنڈلی میں فائر لگنے سے زخمی زخمی کو فوری طور پر سول ہسپتال ہارون آباد منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد مذکورہ کو بہاولنگر ریفر کر دیا گیا ہے۔
متعددزخمی