پی ٹی آئی پنجاب کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری23فروری کو ہو گی

پی ٹی آئی پنجاب کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری23فروری کو ہو گی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہا ہے کہ 23 فروری کو سنٹرل پنجاب کی تمام یونین کونسلز کے عہدیداران اپنے عہدو ں کا حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کی تقریب کا انعقاد لاہور میں کیا جائے گا۔ پارٹی عہدیداران اپنے اپنے اضلاع میں نچلی سطح پر تنظیم سازی کو مکمل کریں اور نئے لوگوں کو پارٹی میں شامل کریں۔5 فروری یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منائیں گے۔ بھارت نے مقبوضہ وادی میں 90 لاکھ کشمیریوں کو کئی ماہ سے پنجرے میں بند کررکھا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔ پارٹی سیکرٹریٹ میں علامہ اقبال ٹاؤن کے عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب اورایک روزہ تنظیمی دورے کے موقع پر للیانی، قصور سٹی، آلہ آباد میں ورکرز کنونشن خطاب کر رہے تھے۔اور استقبالیہ تقریبات سے خطاب کررہے ہیں۔اعجاز احمدچوہدری مزید کہنا تھاکہ سنٹرل پنجاب کو تحریک انصاف کا قلعہ اور وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق پی ٹی آئی کو ایک منظم تنظیم بنائیں گے۔کرپٹ مسترد شدہ اور شکست کردہ مافیاں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ پی ٹی آئی کی حکومت سب کو ساتھ لے کر چل رہی ہے۔ حکومت کوکوئی خطرہ نہیں۔ اپوزیشن عوام میں مایوسی اور بے چینی پھیلا رہی ہے۔ جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ ماضی کے کرپٹ حکمران قرضہ لے کر ملک چلا رہے تھے۔ آج وزیراعظم عمران خان قرضہ واپس کرکے ملک کو چلا رہے ہیں۔پی ٹی آئی کرپشن فری پاکستان بنانا چاہتا ہے پاکستانی قوم کے نجات دہندہ صرف عمران خان ہے۔بیماری کی آڑ میں شریف برادران بیرون ملک فرار ہیں۔ نواز، زرداری گٹھ جوڑ عوام نے مسترد کردیا ہے۔ پاکستان محفوط ترین ملک ہے۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے دوراقتدار سے آج پی ٹی آئی کی حکومت میں زیادہ ملک میں جمہوریت ہے۔ وزیراعظم عمران خان پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔ پی ٹی آئی عوام کی طاقت سے کرپٹ مافیا کو شکست دے گی۔ ورکرز کنونشن سے علی امتیاز وڑائچ، شبیرسیال،ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی،علی جاوید ڈوگراور مسز مسعود بھٹی سمیت دیگر قائدین نے خطاب

مزید : میٹروپولیٹن 4