جمہوریت صرف پیپلز پارٹی کے دورمیں پروان چڑھی،جمیل منج

  جمہوریت صرف پیپلز پارٹی کے دورمیں پروان چڑھی،جمیل منج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رائے ونڈ (نمائندہ پاکستان)پیپلزپارٹی کے رہنماء رانا جمیل منج نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں عوام کو جو سہولتیں میسر تھیں اس کی کسی دور میں مثال نہیں ملتی،جمہوریت صرف پیپلز پارٹی کے دور میں پروان چڑھی، اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی نے بھی وزیراعظم عمران خان سے شکوے کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری کیساتھ مخلوط حکومت کے تجربے کو اچھا قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ ریاست مدینہ کی طرز کی ریاست کے دعویداروں کے منہ پر کھلا طمانچہ ہے، دوسروں پر الزام تراشیاں کرنے والوں کی اپنی حقیقت عوام کے سامنے آ گئی ہے، وقت نے ثابت کیا کہ پیپلز پارٹی ہی حقیقی جمہوری جماعت ہے۔

جو عوامی مسائل کے حل کی ضمانت ہے انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی ا دارے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی موجودہ حکومت میں کرپشن اور بد عنوانی بڑھی، موجودہ وفاقی حکومت ناکام ترین حکومت ہے، تحریک انصاف چوروں اور ڈاکوؤں کا گروہ ہے جو صرف لو ٹ مار کرنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے قائدین بے بنیاد الزامات سے بری ہورہے ہیں اور ان کے اوپر جھوٹے الزامات لگانے والے خود ہی اپنے اعمالوں کی وجہ سے منہ کی کھا رہے ہیں اور بین الاقوامی سطح پر رسوا ہورہے ہیں۔