نئے سال میں چینی قوم ترقی کا سفرجاری رکھے گی،فدا حسین

  نئے سال میں چینی قوم ترقی کا سفرجاری رکھے گی،فدا حسین

  



لاہور (سٹی رپورٹر) پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے چیئرمین حاجی فدا حسین اور صدر گل محمد مرزا،چیف آرگنائزر جاوید پپو،میڈیا سیکریٹری کاشف امین ،جنرل سیکرٹری شوکت علی صافی اور سینئر وائس چیئرمین جاوید آفرید نے چین میں نئے قمری سال کی ابتداء پر تمام چینی قوم کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ چین کے نئے قمری سال کی تقریبات کا دنیا بھر میں آغاز ہو گیا ہے۔ سڈنی ہاربر پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جبکہ آئرلینڈ، برسلز اور افریقی ممالک میں بھی رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد شروع ہو گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے چینی باشندے نئے سال کی آمد کو انتہائی جوش و جذبے سے منا رہے ہیں۔۔ہم چین کے نئے قمری سال کے آغاز پراس امید کا اظہار کرتے ہیں چینی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4