گھریلو جھگڑے:خاتون کی سپرے پی کرخود کشی، 3افراد ہسپتال منتقل

    گھریلو جھگڑے:خاتون کی سپرے پی کرخود کشی، 3افراد ہسپتال منتقل

  



رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان)گھریلوجھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر 26سالہ خاتون نے سپرے پی کر خودکشی کرلی۔ تفصیل کے مطابق کشمور کی رہائشی26سالہ شہزادی بی بی نے آئے روز (بقیہ نمبر26صفحہ12پر)

کے گھریلوجھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر زہریلا سپرے پی لیا‘حالت غیر ہونے پرورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود شہزادی بی بی جانبرنہ ہوپائی اور دم توڑگئی جبکہ اقدام خودکشی کرنے والے3 افراد جن میں خانپور کی رہائشی 25سالہ حمیرا بی بی‘ میر پور ماتھیلو کا20سالہ نثار احمد اور 25سالہ نادرہ مائی کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

سپرے

مزید : ملتان صفحہ آخر