اندرون شہرسمیت مختلف علاقے فلتھ ڈپو میں تبدیلی، لوگوں پربیماریوں کاحملہ

  اندرون شہرسمیت مختلف علاقے فلتھ ڈپو میں تبدیلی، لوگوں پربیماریوں کاحملہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (سپیشل رپورٹر)ایم این اے ملک عامر ڈوگر،ایم پی اے اور وزیر اعلی پنجاب کے ترجمان ندیم قریشی کا حلقہ توجہ کا منتظر علاقے میں جگہ جگہ کوڑے کرکٹ کے ڈھیر تعمیراتی میٹریل سڑکوں گلیوں میں عام پڑا ہے لیکن کوئی ادارہ اس جانب توجہ دینے سے قاصر ہے اندرون شہر بوہر گیٹ النگ اور اندرون کالے منڈی،ہنوں کا چھجہ،کبوتر منڈی،حرم گیٹ النگ صابن والی گلی اور شاہین مارکیٹ فلتھ ڈپو و ملحقہ علاقے گندگی کے ڈھیروں میں تبدیل ہوگئے جبکہ پورے شہر کا کوڑا کرکٹ جمع کرکے شاہین مارکیٹ فلتھ(بقیہ نمبر28صفحہ12پر)

ڈپو میں ڈالا جاتا ہے جس سے علاقے میں تعفن اور بدبو عام ہے اور علاقے کے رہائشی 70سال سے اسے برداشت کررہے ہیں اہل علاقہ اور مکینوں اردو بازار شاہین مارکیٹ کے تاجروں نے اعلی حکام کمشنر ملتان،ڈپٹی کمشنر ملتان سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر فلتھ ڈپو ختم کر کے جگہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول حرم گیٹ کو دی جائے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی صفائی معاملات پر مکمل ناکام ہوچکی ہے جبکہ علاقے میں جگہ جگہ پڑے کوڑے کے ڈھیر اٹھائے جائیں اور سڑکوں گلیوں میں تعمیراتی میٹریل رکھ کر سڑکیں گلیاں بلاک کرنے والے شہریوں کے خلاف کاروائی کی جائے علاقہ مکینوں نے صاحب اقتدار و اختیار سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ سٹریٹس لائٹس کا بھی انتطام کیا جائے اور سیوریج مسائل حل کرکے فراہمی آب کو بھی صاف اور شفاف بنایا جائے جبکہ حرم گیٹ اور بوہڑگیٹ کے علاقے میں قائم منی گڈز کے اڈے بھی شہر سے باہر منتقل کئے جائیں کیونکہ رات گئے ان کی وجہ سے سڑک اکثر بلاک ہوتی ہے جس وجہ سے عموما ایمرجنسی مریضوں کی ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کو راستہ نہیں۔