حکومت معاشی ترقی کے اہداف حاصل کرے گی، حکمت عملی تیار، سید فخرامام
کبیروالا (تحصیل رپورٹر) اقوام عالم کے سامنے”کشمیر“کا مقدمہ جرات مندی کے ساتھ لڑرہے ہیں،5فروری کو پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن تاریخ ساز انداز میں منائیں گے،، وزیر اعظم عمران خان نے ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم سے اپنے خطاب میں کشمیر سمیت دیگر عالمی معاملات پر پاکستان کا دوٹو ک اور واضح موقف قابل ستائش انداز میں پیش کیا،حکومت معاشی ترقی کے اہداف کے حصول میں کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے،ان خیالات کا اظہار چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخرامام (بقیہ نمبر29صفحہ12پر)
نے میونسپل کمیٹی کبیروالا کے سابق چیئرمین اطہر یوسف خان بھٹہ،سابق وائس چیئرمین ملک طاہر شفیق اور دیگر معززین شہر سے ملاقات کرنے کے دوران میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ انڈیانے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کرکے گزشتہ 173دنوں سے لاکھوں کشمیریوں کو یرغمال بنارکھا ہے،وہاں بھارتی فورسزکشمیری عوام پربدترین ظلم وستم کرکے ایسی شرمناک داستانیں رقم کررہی ہیں،جن کی انسانی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کشمیریوں کا سفیر ہونے کا حق ادا کرتے ہوئے ہر عالمی فورم پر”مسئلہ کشمیر“ پر کھل کر کشمیری عوام اور پاکستان کا موقف پوری سچائی کے ساتھ پیش کررہے ہیں، انہوں نے ڈیووس میں منعقدہ عالمی اقتصادی فورم سے اپنے خطاب میں عالمی برادری کو واضح طور پر یہ پیغام پہنچادیاہے کہ اگر مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی منظور شدہ قراردادوں کے مطابق جلد حل نہ کیا گیا تو اسکے نتیجے میں ہونیوالی جنگ کے اثرات سے نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے امن کو نقصان پہنچے گا۔اس موقع پر نمبردار غلام احمد خان بھٹہ،سید منتظر مہدی،افضل خان بلوچ،حفیظ سعیدی،مہر لعل سڈھل،راؤ آصف سعیدی،محمد رفیق بھٹہ،رانا عابد مصطفےٰ،سردار عاطف سہو اور دیگر بھی موجود تھے۔
فخرامام