دوسروں پر انگلی اٹھانا سب سے آسان کام ہے،روینہ خان

دوسروں پر انگلی اٹھانا سب سے آسان کام ہے،روینہ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) معروف اداکارہ روینہ خان نے کہا ہے کہ میری ویب سیریز ”آن لائن سروسز“کو غیر معمولی کامیابی حاصل ہوئی۔ شہرت باتیں کرنے سے نہیں کام کرنے سے ملتی ہے ایسے بہت سے چہرے ہیں جو سینئرز کی عزت نہ کرنے کی وجہ سے ناکام ہوگئے ہیں دوسروں پر انگلی اٹھانا سب سے آسان کام ہے لیکن خود کو منوانا سب سے مشکل کام ہے۔عزت اور کامیابی اسی کو ملتی ہے جو اپنے کام کے ساتھ انصاف کرتے ہیں۔انہوں نے کہا ہمارے ہاں کچھ لوگوں کی ناکامی کی سب سے بڑی وجہ تنقید برائے تنقید ہے کیونکہ ایسے لوگ پردے کے پیچھے بیٹھے صرف باتیں کرتے ہیں۔ روینہ خان نے کہا ہے کہ تر لے منتوں سے کام لینے سے بہتر ہے گھر بیٹھی رہوں۔

فلم انڈسٹری کی تباہی کا کوئی ایک نہیں ہم سب ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں شوبز میں کسی مجبوری نہیں شو ق کی وجہ سے کام کرتی ہوں اس لیے میں کسی ترلے منتیں کر کے شوبز میں کام لینے والوں میں سے نہیں ہوں بلکہ ہمیشہ اپنی مر ضی اور میرٹ کے مطابق کام کیا ہے اور آئندہ بھی اپنے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کروں گی اور جہاں تک فلم انڈسڑی کی تباہی کا تعلق ہے تو اس کا ذمہ دار شوبز کا کوئی شعبہ نہیں وہ تمام لوگ ہیں جو اس انڈسڑی میں کام کرتے ہیں۔

مزید :

کلچر -