جنوبی پنجاب:زیادہ پارکنگ فیس وصولی میں ملتان سب سے آگے

      جنوبی پنجاب:زیادہ پارکنگ فیس وصولی میں ملتان سب سے آگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصوصی) ضلع کچہری ملتان میں پارکنگ مافیا کا راج ہے اور ضلعی انتظامیہ بے بس ہو گئی۔ جنوبی پنجاب میں زیادہ پارکنگ فیس وصولی کرنے میں ملتان پہلے نمبر پر آگیا۔ کچہری پارکنگ میں ٹھیکیدار موٹرسائیکل پارکنگ کے 25 روپے وصول کرنے لگے ہیں۔ کچہری فلائی اوور، کچہری پارکنگ اور اردگرد میں پارکنگ فیس بڑھنے سے شہری پریشان ہو گئے۔ پارکنگ فیس بڑھانے سے ٹھیکیدار اور شہریوں میں تلخ کلامی معمول بن گئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر کے دیگر مقامات پر پارکنگ فیس 10 روپے جبکہ کچہری میں 25 روپے وصول کی جاتی ہے، کمشنر، ڈپٹی کمشنر مہنگی پارکنگ فیس وصولی کا نوٹس لیں، (بقیہ نمبر31صفحہ12پر)

جبکہ ٹھیکدار کا کہنا ہے کہ نئے ڈسٹرکٹ بار عہدیداران نے پارکنگ کی ٹھیکہ فیس بڑھا دی ہے، ہم مجبور ہیں ڈسٹرکٹ بار عہدیداران پیسے بڑھائیں گے تو ہمیں بھی مجبوراََ زیادہ پیسے لینے پڑیں گے۔