پی ٹی آئی ارکان اسمبلی متحد، ناراضگی ختم ہوجائیگی، جہانزیب کھچی

پی ٹی آئی ارکان اسمبلی متحد، ناراضگی ختم ہوجائیگی، جہانزیب کھچی

  



وہاڑی(بیورورپورٹ+نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ارکان صوبائی اسمبلی اعجاز سلطان بندیشہ اورجہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ جمہوریت میں ہر ایک کو اپنی رائے کے اظہار کا حق ہوتا ہے اگر زبان بندی کر دی جائے تو پھر جمہوریت اور آمریت میں کوئی فرق نہیں رہتا وزیراعظم عمران خان کی پوری سیاسی جدوجہد کا محور صحیح معنوں میں جمہوریت کا نفاذ تمام اداروں کو آزادانہ اپنے فرائض کی ادائیگی اور کرپشن کا خاتمہ ہے ہمارے آج اگر ہمار ناراض بھائی ارکان اسمبلی وزیراعلی پر تنقید کر رہے (بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

ہیں تو یہ ان کا حق ہے لیکن بہتر ہوتا اگر وہ سرعام اظہار کرنے کی بجائے وزیراعلی یا وزیراعظم سے براہ راست بات کرتے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے کہا کہ اپوزیشن جو موجودہ حکومت کو ختم کرنے کا ہر حربہ اختیار کر چکی ہے اب اس انتظار میں بیٹھی ہے کہ شاید صوبائی سطح پر کوئی توڑ پھوڑ ہو رہی ہے انہیں یہ خام خیالی دل سے نکال دینی چاہیے پی ٹی آئی کل بھی متحد تھی آج بھی متحد ہے اور انشائاللہ متحد رہے گی جن دوستوں کو کچھ ناراضگی ہے وہ واضح کر چکے ہیں کہ ہم پارٹی کے اندر ہی اپنے تحفظات کا اظہار کریں گے پارٹی چھوڑنے اسے کوئی نقصان پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے ہمیں یقین ہے کہ وزیراعظم ہمارے جائز مطالبات سنیں گے اور ان کو تسلیم بھی کریں گے انہوں نے کہا کہ ہم سب متحد ہیں وزیراعظم اوروزیراعلی پر مکمل اعتماد کرتے اور انشائاللہ حکومت اپنے پانچ سال پورے کرے گی۔

جہانزی کھچی

مزید : ملتان صفحہ آخر