معروف ماڈل و اداکارہ وفا شہزادی ٹھنڈ لگنے سے بیمار ہوگئیں

  معروف ماڈل و اداکارہ وفا شہزادی ٹھنڈ لگنے سے بیمار ہوگئیں

  



لاہور(فلم رپورٹر)معروف ماڈل و اداکارہ وفا شہزادی ٹھنڈ لگنے سے بیمار پڑ گئیں،پراجیکٹ متاثر ہونے کا خدشہ، وفا شہزادی گذشتہ دنوں زوم میڈیا پروڈکشن کی ایک ویڈیومیں ماڈلنگ کررہی تھیں جس دوران انہیں ٹھنڈ لگ گئی اور وہ بیمار پڑ گئیں۔ایک ملاقات کے دوران وفا شہزادی نے بتایاکہ ڈاکٹرز نیانہیں 15 دن بیڈ ریسٹ اور دوائی کھانے کا مشورہ دیا ہے جس وجہ سے ان کے زیر تکمیل پراجیکٹ متااثر ہوگئے ہیں۔وفا شہزادی نے مذید بتایاکہ ان دنوں وہ زوم میڈیا پروڈکشن کے میوزک ویڈیوز اور ایک Tvc میں کام کررہی تھیں جس کے ڈائریکٹر نوید چوہدری ہیں ان کے 15 روز ریسٹ کرنے سے ان کے سارے زیر تکمیل پراجیکٹس تعطل کا شکار ہو گئے ہیں۔

جن کی ریکارڈنگز وہ صحتیاب ہونے کے بعد کروائیں گی۔

مزید : کلچر