کراچی ایئرپورٹ پر گندگی دیکھ کر مہوش حیات انتظامیہ پر برس پڑیں

  کراچی ایئرپورٹ پر گندگی دیکھ کر مہوش حیات انتظامیہ پر برس پڑیں

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ مہوش حیات کراچی ایئرپورٹ کے واش روم میں گندگی اور تعفن دیکھ کر ایئرپورٹ انتظامیہ پر برس پڑیں۔مہوش حیات نے کراچی ایئر پورٹ پرموجود گندگی پر انتظامیہ کو کھری کھری سناتے ہوئے اعلیٰ حکام کی توجہ اس جانب کروانے کی کوشش کی ہے۔مہوش حیات نے ٹوئٹر پر کراچی ایئرپورٹ پر ناخوشگوار تجربے کو بیان کرتیقابل نفرت قرار دیا اور لکھا بدقسمتی سے کراچی ایئرپورٹ کا خواتین کے لئے مخصوص واش روم استعمال کرنے کا اتفاق ہوا جو انتہائی گندگی اور تعفن سے بھرپور تھا مہوش حیات نے مزید لکھا کہ ایئر پورٹ کے واش روم کا یہ حال نہ صرف لوگوں کے لئے غیر صحت مند ہے بلکہ جو لوگ بیرون ممالک سے یہاں آتے ہیں ہم انہیں یہ گندگی دکھا رہے ہیں۔

کر ان پر اپنے ملک کا پہلا تاثر کیا دینا چاہتے ہیں؟ بیت الخلا کی صفائی بنیادی سہولیات میں سے ایک سہولت ہے۔

مزید : کلچر