ہم مفاد پرست ہو چکے،کسی کی کامیابی برداشت نہیں کر سکتے:شوبز حلقے

  ہم مفاد پرست ہو چکے،کسی کی کامیابی برداشت نہیں کر سکتے:شوبز حلقے

  



لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا کہنا ہے کہ ہم لوگ مفاد پرست اورسازشی ہوچکے ہیں ہم سے کسی کی کامیابی برداشت نہیں ہوتی۔ڈرامہ سیریل ”میرے پاس تم ہو“کی کامیابی کسی ایک فرد کی نہیں بلکہ پوری ڈرامہ انڈسٹری کے لئے خوشی کی خبر ہے۔پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی تاریخ میں پہلی بارکوئی ڈرامہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر سنیما میں دیکھایاجارہا ہے۔پاکستان میں اس ڈرامے کو دیکھنے کیلئے تمام سنیما گھروں میں ایڈوانس بکنگ ہوچکی ہے۔بہت سارے لوگ ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے سنیما میں ڈرامہ نہیں دیکھ سکیں گے۔ جبکہ امریکہ کی ریاست ڈیلاس میں اس کو سنیما گھر میں نمائش کیلئے پیش کئے جانے کے تمام انتظامات اداکار و پروڈیوسرحسن سومرو نے کئے ہیں۔شوبز شخصیات نے ہمایوں سعید اور ان کی ٹیم کو کامیابی کی ایک نئی تاریخ رقم کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ ہمایوں سعید، عائزہ خان، عدنان صدیقی اور حرا مانی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔۔ خرم شیراز ریاض،شاہد حمید،معمر رانا،مسعود بٹ،حسن عسکری،شانسید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،انیس حیدر،ہانی بلوچ،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن،ظفر اقبال نیویارکر،عذرا آفتاب،حنا ملک،انعام خان،فانی جان،عینی طاہرہ، عائشہ جاوید،میاں راشد فرزند،سدرہ نور،نادیہ علی، شین، سائرہ نسیم،صبا ء کاظمی،سٹار میکر جرار رضوی،آغا حیدر، دردانہ رحمان،ظفر عباس کھچی،سٹار میکر جرار رضوی،ملک طارق،مجید ارائیں،طالب حسین،قیصر ثنا ء اللہ خان،مایا سونو خان،عباس باجوہ،مختار چن،آشا چوہدری،اسد مکھڑا،وقا ص قیدو، ارشدچوہدری،چنگیز اعوان،حسن مراد،حاجی عبد الرزاق،حسن ملک،عتیق الرحمن،اشعر اصغر،آغا عباس،صائمہ نور،خالد معین بٹ،مجاہد عباس، ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک،کوریوگرافرراجو سمراٹ،صومیہ خان،حمیرا چنا،اچھی خان،شبنم چوہدری،محمد سلیم بزمی،سفیان،انوسنٹ اشفاق،استاد رفیق حسین،فیاض علی خاں،پروڈیوسر شوکت چنگیزی،ظفر عباس کھچی،ڈی او پی راشد عباس،پرویز کلیم، نجیبہ بی جی ندا یاسر،جویریہ عباسی،ثناء،فرزانہ تھیم،صاحبہ،جویریہ سعود،روبی انعم،اظہر بٹ،عروج،عینی رباب،حمیرا اورماریہ واسطی نے کہا کہ ڈرامہ سیریل ”میرے پاس تم ہو“تو اپنے اختتام کو پہنچ گیا مگر اس کی یادیں عرصہ دراز تک لوگوں کے ذہنوں پر نقش رہیں گی۔ ماضی میں ”وارث“سمیت پی ٹی وی کے کئی ڈرامے کامیابی کی تاریخ رقم کرچکے ہیں۔پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری پوری دنیا میں اپنے بے مثال کام کی وجہ سے جانی اور پہچانی جاتی ہے۔پڑوسی ملک میں ہمارے ڈرامے بہت شوق سے دیکھے جاتے ہیں۔ان ہی ڈراموں کی وجہ سے بہت سارے فنکار بالی ووڈ کی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں۔

مزید : کلچر