ضلعی صدر عمران پرویز دھول کی حامدیارہراج سے ملاقات

  ضلعی صدر عمران پرویز دھول کی حامدیارہراج سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 خانیوال(بیورونیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماسابق وفاقی وزیر وممبر پنجاب اسمبلی سردار حامد یارہراج نے پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر سابق ممبر پنجاب اسمبلی مہرعمران پرویز دھول سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور ان کو ضلعی صدر منتخب ہونے پر نیک تمناؤں کااظہار کیا۔دور وان ملاقات علاقائی وسیاسی صورتحال اورآئندہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے غوروخوص اور تبادلہ خیال(بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

ہوا۔وریں اثناء مہر عمران پرویز دھو ل نے ضلعی بھر سے آئے ہوئے کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کپتان کی حکومت افواہوں سے جانے والی نہیں تعمیروترقی اورتبدیلی کاعمل شروع ہوتے دیکھ کر افواہوں کابازار گرم ہونااپوزیشن جماعتیں اپنی گرتی ہوئی سیاسی ساکھ بچانے کیلئے ہاتھ پاؤں مارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان پہلے ہی کشتیاں جلاکر مافیاکے مقابلے میں ڈٹ کر کھڑاہے عوام کی حمایت سے پی ٹی آئی کے منشورکوعملی شکل دیں گے سال2020انتہائی اہمیت کاحامل ہے فلاحی ریاست بناکر دم لیں گے۔انہوں نے کہاکہ کارکن ہمارااثاثہ ہیں بلامتیاز کارکنوں اور ورکرز کے لیے میرے درواز ے ہروقت کھلے ہیں کارکنوں کی مشاورت ومعاونت سے تنظیم سازی کو گراس روٹ لیول پر منظم کریں گے۔نظریاتی اورقربانیاں دینے والے کارکن ہمار افخر ہیں کسی بھی مرحلے پر انہیں تنہاء نہیں چھوڑیں گے۔
ملاقات