حکومت لوگوں کی فلاح وبہود کیلئے انقلابی اقدامات کررہی ہے، سمیع الحسن گیلانی

      حکومت لوگوں کی فلاح وبہود کیلئے انقلابی اقدامات کررہی ہے، سمیع الحسن ...

  



بہاول پور(بیورورپورٹ)ممبر قومی اسمبلی مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت لوگوں کی فلاح و بہبود کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے جس سے انہیں بھرپور ریلیف حاصل ہورہا ہے۔ انہوں نے علاقہ کے لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے پروگرام (SAP)لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے تحت علاقے میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت، گلیوں میں ٹف ٹائلز کی تنصیب، سولنگ کی تعمیر اور سیوریج کے کاموں کی74سکیموں پر کام شروع(بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

کیا گیا جن کا تخمینہ لاگت100ملین روپے سے زائد تھا اور اب تک 53ترقیاتی سکیمیں مکمل کر لی گئی ہیں۔ تعمیراتی کاموں پر54ملین روپے سے زائد ترقیاتی فنڈز استعمال کیے جا چکے ہیں۔ممبر قومی اسمبلی نے بتایا کہ ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کے لیے تعمیراتی کام تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی کوالٹی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کاموں کی تکمیل سے علاقے کے لوگ بھرپور ریلیف حاصل کریں گے اور انہیں آمد و رفت میں آسانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ میں مزید ترقیاتی کام بھی جلد مکمل کرائے جائیں گے۔

سمیع الحسن

مزید : ملتان صفحہ آخر