کشف فاونڈیشن کے نئے ڈرامہ میں یمنا زیدی اور وہاج علی اکٹھے

کشف فاونڈیشن کے نئے ڈرامہ میں یمنا زیدی اور وہاج علی اکٹھے

  



لاہور (فلم رپورٹر) حال ہی میں عہد وفا میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے باصلاحیت نوجوان اداکار وہاج علی نے کشف فاونڈیشن کے اشتراک سے تیارکئے جانے والے نئے ڈرامہ میں اپنے صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کی تیاری کرلی ہے، اس نئے پروجیکٹ میں وہاج علی کے مدمقابل ورسٹائل اور خوبصورت اداکارہ یمنا زیدی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی۔ڈرامے کی کہانی آمنہ مفتی نے تحریر کی ہے، جبکہ ہدایات کاشف نثار نے دیں ہیں، کاسٹ میں یمنا زیدی، نعمان اعجاز، سامیہ ممتاز، نوید شہزاد، اور دیگر شامل ہیں۔

  یاد رہے کہ وہاج علی سال 2019 میں ایک کے بعد ایک تین ڈراموں میں اپنی شاندار پرفارمنس سے ایسی لہر پیدا کرچکے ہیں کہ ڈرامہ شائقین ان کے مداح ہوچکے ہیں۔

، انھوں نے بطور اداکار عہد وفا میں اپنی اداکاری کا لوہا منوایا، نئے پروجیکٹ میں یمنا زیدی پہلی بار ان کے مدمقابل اداکاری کررہیں ہیں، یاد رہے کہ یمنا زیدی بھی ٹی وی سکرین پر بہت سے ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں، اس بار وہ ناظرین کی امید سے بڑھ کر اپنے نئے پروجیکٹ میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی۔

مزید : کلچر