’رنگ عشقے دا“میں منفرد اور پاور فل کردار میں نظر آؤں گا،اچھی خان

’رنگ عشقے دا“میں منفرد اور پاور فل کردار میں نظر آؤں گا،اچھی خان

  



لاہور(فلم رپورٹر)فلم،ٹی وی اور سٹیج کے سینئر اداکار اچھی خان کا ”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈائریکٹر پرویز کلیم کی زیر تکمیل فلم میں ایک جاندار کردار ادا کررہا ہوں اس مفرد اور اچھوتے کردار کے لئے بے پناہ محنت سے کام کیا ہے۔ فلم ”رنگ عشقے دا“ میں سینئر اداکارہ لالی ووڈ کی نامور ہیروئن مدیحہ شاہ بھی ایک اہم کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔پنجابی ”شریکے دی اگ“میرے کیرئیر کی ایک اور یادگار فلم ثابت ہوئی تھی۔فلم ”شریکے دی اگ“میں اپنے فنّی کیرئیر کے ایک منفرد اور پاور فل کردار میں نظر آیا تھا۔اس کردار میں پرفارمنس کا بے حد مارجن موجود تھا۔اچھی خان کا کہنا تھا کہ میری فلم ”پیشی گجراں دی“بھی زبردست فلم تھی میگا کاسٹ پر مبنی اس فلم کی ڈائریکشن کے فرائض مسعود بٹ نے انجام دیئے ہیں۔اس فلم میں میرے ساتھ سینئر اداکار شاہد حمید،معمر رانا،حیدر سلطان،نواز خان،شفقت چیمہ سمیت کئی اور نامور فنکار وں نے کام کیاتھا۔ اچھی خان کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ ان کرداروں کو ترجیح دی ہے۔

جن میں کچھ کردکھانے کا موقع ہوتا ہے۔اس وقت پنجابی فلمیں تسلسل کے ساتھ بن رہی ہیں مجھے امید ہے کہ ایک بار پھر لاہور کی ثقافتی سرگرمیاں

مزید : کلچر