پرفارمنس کے ساتھ ساتھ اداکاری کی طرف بھی توجہ ہے،صنم جٹ
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ صنم جٹ نے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ پرفارمنس کے ساتھ ساتھ اداکاری کی طرف بھی توجہ دے رہی ہوں۔ایک سوال کے جواب میں صنم جٹ نے بتایاکہ ان دنوں وہ الفلاح تھیٹر میں جاری سٹیج ڈرامے”سینے ٹھنڈ پا“ میں اداکاری کے جوہر دکھانے میں مصروف ہیں جس میں ان کی اداکاری کو بیحد سراہا جارہاہے اس ڈرامے میں ان کے ہمرمانت چن،ظفری خان،طارق ٹیڈی افتخار ٹھاکر،ساجن عباس،عابدچاری،ارم چوہدری شامل ہیں۔اداکار بھی کام کررہے ہیں۔صنم جٹ نے مذید کہاکہ انشاء اللہ وہ اپنی اداکاری سے اپنا مقام بنائیں گی اور جلد پرفارمرزکے ساتھ ساتھ اداکاروں کی لائن میں بھی سب سے آگے نظر آئیں گی۔