ملتان:ریسکیو 1122کاایکشن 24گھنٹے میں 272افراد کوریلیف فراہم

ملتان:ریسکیو 1122کاایکشن 24گھنٹے میں 272افراد کوریلیف فراہم

  



ملتان ( وقا ئع نگار) ریسکیو 1122 ملتان نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر دو سو 72 افراد کو ریسکیو کیا ہے۔ریسکیو کے جاری اعداد و شمار کے ایمرجنسیز میں ملتان شہر کے 247 جبکہ شجاع آباد کے 16 ایمرجنسی اٹینڈ کی گئی-جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد 104 ہے 95 حادثات ملتان میں جبکہ 9 حادثات شجاع آباد میں پیش آئے ہیں۔ ان حادثات میں مجموعی طور پر 124 لوگوں کو طبی امداد دی گئی ہے جن میں سے81 کو موقع پر طبی امداد دی گئی اور 41 مریضوں کو نشتر ہسپتال اور دوسرے(بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا -137 میڈیکل ایمرجنسیزمیں 129 ملتان شہر میں جبکہ 4 ایمرجنسیزشجاع آباد میں پیش آئی میڈیکل کی ایمرجنسی میں مجموعی طور پر 133 مریضوں کو ریسکیو کیا گیا 38 کو موقع پر طبی امداد دی گئی جبکہ 85 کو نشترھسپتال اور ملتان کے دوسرے ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا میں 2 کرائم ایمرجنسی 2 آگ لگنے کے واقعات اور 14 متفرق ایمرجنسیز میں رسپانس کیا - ریسکیو 1122 ملتان نے آج کے دن 189 مردوں کو جبکہ 90 خواتین کوریسکیو کیا -- ریسکیو 1122 کی موٹر بائیک ایمبولینس سروس نے آج کے دن 84 ایمرجنسیز پر رسپانس کیا۔ ناصر موڑ شجاعباد عمیر 8سال ٹریکٹر کے نیچے آگیا جس کی وجہ سے زخمی ہوا اسے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شجاع آباد شفٹ کیا گیا-کامرس کالج شجاعباد موٹربائیک نے پیدل چلتے ہوئے اللہ دیتا 40سال کو حٹ کیا ہے زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شجاع آبادشفٹ کیا-شجاع آباد کچہری کے سامنے موٹر سائیکل اور موٹر سائیکل میں تصادم جس میں محمد شوکت عمر 30 سال زخمی ہوا جسے تحصیل ہیڈکوارٹر شجاع آباد شفٹ کیا گیا-آدھی باغ پرانا شجاع آباد روڈ پر بس اور موٹرسائیکل میں حادثہ جس میں دو لوگ زخمی ہوئے محمدعمران 34سال اختر 36سال زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شجاع آباد شفٹ کیا گیا-جلالپور بائی پاس پر موٹرسائیکل نے پیدل چلنے والی عورت سکینہ بی بی عمر 35 سال کو ہٹ کیا زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جلالپورپیروالہ شفٹ کیا گیا-ممتاز آباد پل بولان اور موٹرسائیکل میں تصادم جس کے نتیجے میں صباء 47سال زخمی ہوئی زخمی کو نشتر ہسپتال ملتان شفٹ کیا گیا۔ناگ شاہ چوک پر ٹرک اور موٹرسائیکل میں تصادم شہزاد 30 سال زخمی ہوا جسے نشتر ہسپتال ملتان شفٹ کیا گیا-فیض عام چوک نواب پور روڈ ایک شخص محمد صادق 48 سال نا معلوم وجہ سے روڈ پر موقع پر جاں بحق جسے نشتر ہسپتال شفٹ کیا گیاوزیر آباد بہاولپور روڈ تنویر 23 سال مشین پر کام کرتے ہوئے ہاتھ مشین میں آگیا زخمی کو نشتر ہسپتال شفٹ کیا گیا-مچھلی منڈی دولت گیٹ علی حسن پانچ سال سیڑھیوں سے گرا زخمی کو نشتر ہسپتال ملتان شفٹ کیا گیا --11: - گراس منڈی پھٹ اریبہ 12سال پانچویں جماعت میں فیل ہونے پر تیزاب کی بوتل پی لی مریضہ کو نشتر ہسپتال ملتان شفٹ کیا گیا--12: - راجہ رام نزد شجاعباد علی بھادر عمر 65 سال دوران ڈکیتی مزاحمت پر گولی مار دی زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر شجاعباد شفٹ کیا گیا-کچی سراں معصوم شاہ روڈ گھر میں دھاگے کا کام ہوتا تھا دھاگے کے کیمیکل کی وجہ سے آگ لگی ایک عورت شہزادی عمر 27 سال زخمی ہوئی جسے نشترھسپتال شفٹ کیا گیا آگ پر قابو پا لیا گیا مالک کا نام سلیم حیدر ہے-گرین ٹاون بہادر پور بوسن روڈ پر ایک گھر میں دو بچے آپس میں ماچس کے ساتھ کھیل رہے تھے آگ لگنے پر ایک بچہ باہر بھاگ گیا بچی معذور تھی جس کا نام مہرین اقبال پانچ سال وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی نقصان 50000 اور ریسکیو نے ڈیڑھ لاکھ روپیہ محفوظ کیا آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا--

فراہم

مزید : ملتان صفحہ آخر