احسن خان کی حکومت سے شوبز انڈسٹری میں بہتری لانے کیلئے مدد کی اپیل

  احسن خان کی حکومت سے شوبز انڈسٹری میں بہتری لانے کیلئے مدد کی اپیل

  



لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکار احسن خان نے وفاقی حکومت سے شوبز انڈسٹری میں بہتری لانے کے لئے مدد کی اپیل کی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلموں کی مقبولیت نے سینئر اور جونیئر ہدایت کاروں اور اداکاروں کو متحد کیا ہے، جو انڈسٹری کی بہتری کے لئے کام کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک میں قومی فلموں کی شہرت نے بھی فلمی پروڈکشن کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے ایسے میں حکومت بھی اس کے فروغ کے لئے آگے بڑھے اور فلمسازوں کے لئے آسانیاں پیدا کی جائیں اور اس کے لئے حکومت کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہےاور امید ہے کہ اس سلسلہ میں وہ اپنا کردار ادا کرے گی۔

مزید : کلچر