آغا علی نے حنا الطاف کے ساتھ تعلق کی وضاحت کردی

  آغا علی نے حنا الطاف کے ساتھ تعلق کی وضاحت کردی

  



لاہور(فلم رپورٹر)آغا علی نے اداکارہ حنا الطاف کے ساتھ تعلق کی وضاحت کردی۔اداکارہ آغا علی نے اپنے اور حنا الطاف کے ساتھ تعلق کے حوالے سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔آغا علی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ حنا ایک بہت اچھی لڑکی ہے اور ایک اچھے انسان کی حیثیت سے میں اسے بہت پسند کرتا ہوں بس اس کے علاوہ ہم دونوں کا اور تعلق نہیں ہے ہم ڈرامہ میں کام کرچکے ہیں، میں اس کے ساتھ اچھا وقت گزارتا ہوں ہم بہت ہنستے ہیں، کبھی ہم ویڈیو گیم کھیلتے ہیں اور ابھی حال ہی میں ہم ایک ایونٹ پر ساتھ چلے گئے تھے۔انہوں نے اپنے اور حنا کے تعلق کی وضاحت کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمارا ڈرامہ بہت کامیاب رہا، ہم ایک اچھے دوست ہیں لوگ تو کچھ بھی بولیں گے، میں ایک فوٹو کل ڈال دوں کسی کے بھی ساتھ تو پرسوں مجھے ایک فون آجائے گا کہ یار کیا ہورہا ہے؟ دنیا میں بہت سے ایسے لوگ انتظار میں ہوتے ہیں کہ انہیں یہ کہنے کا موقع مل جائے۔واضح رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر آغا علی اور حنا الطاف کی بڑھتی قربتوں کے چرچے ہورہے تھے، دونوں نے حال ہی میں نجی ٹی وی پر ایک ڈرامہ ’دلِ گمشدہ‘ بھی کیا تھا جس میں ان کی جوڑی کو بے حد پسند بھی کیا تھا اور یہ ڈرامہ بھی شائقین نے بہت پسند کیا تھا۔

مزید : کلچر