موٹروے این فائیو:نیشنل ہائی ویز کی منصوبہ کیلئے فزیبلٹی رپورٹ تیارکرنیکی ہدایت

  موٹروے این فائیو:نیشنل ہائی ویز کی منصوبہ کیلئے فزیبلٹی رپورٹ تیارکرنیکی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بہاول پور(بیورورپورٹ)کمشنر بہاول پور ڈویژن آصف اقبال چوہدری نے لاہور کراچی موٹر وے این5 کو بہاول پور سے دورویہ شاہراہ کے ذریعہ لنک کرنے کے لیے چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ لاہور کو ایک مراسلہ بھیجا ہے جس کے مطابق جھانگڑہ شرقی کے مقام سے بہاول پور کے لیے31کلومیٹر طویل دو رویہ شاہراہ کی تعمیر سے بہاول پور و لودھراں اور مضافاتی علاقے کم ترین مسافت سے موٹر وے سے لنک ہوکر مستفید ہوسکیں گے قبل ازیں کمشنر بہاول پور نے جنرل منیجر نیشنل ہائی ویز جنوبی (بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

پنجاب کومذکورہ منصوبہ کے لیے فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔کمشنر بہاول پور ڈویژن آصف اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ تعمیراتی منصوبہ جات کو اعلیٰ معیار کے مطابق مقررہ معیاد میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ عوام ترقی کے ثمرات سے مستفید ہوسکیں۔انہوں نے کہا کہ بنیادی سہولیات کی فراہمی کے منصوبہ جات کو فوقیت دی جائے۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن آصف اقبال چوہدری نے ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی اجلاس میں ضلع بہاول نگر کے میونسپل سروسز انفراسٹرکچر تخمینہ لاگت دس کروڑ80لاکھ روپے کی منظوری دی۔ اس منصوبہ کے تحت ضلع بہاول نگر میں واٹر سپلائی سسٹم کے لیے35ملین روپے، سیوریج سسٹم کے لیے13ملین روپے، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لیے15ملین روپے، سٹریٹ لائٹس کے لیے15ملین روپے، پارکوں اور شجر کاری کے لیے21ملین روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ ویڈیو لنک ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس نوشین ملک، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اشتیاق احمد، ایڈیشنل کمشنر رابطہ آفتاب احمد پیرزادہ اور ڈپٹی کمشنر بہاول نگر نے شرکت کی۔کمشنر بہاول پور ڈویژن آصف اقبال چوہدری نے بطور ڈویژنل صدر بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن حلف اٹھایا۔ ان کے دفتر میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں ینگ سکاؤٹس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر بہاول پورآصف اقبال چوہدری نے کہا کہ نظم وضبط کے بغیر اقوام ترقی نہیں کرسکتیں اور سکاؤٹس ڈسپلن،احساس ذمہ داری، دوسروں کی مدد کرنے کے جذبہ سے معمور ہوتے ہیں۔ سکاؤٹس کی تربیت انہیں مل جل کر کام کرنے اور دوسروں کی عملی مدد کرنے کا درس دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا روشن مستقبل باصلاحیت نوجوان نسل کے ہاتھ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے ویژن کے مطابق کلین اینڈ گرین پاکستان مہم میں ڈویژنل سکاؤٹس کو شامل کیا جائے گا اور شجر کاری مہم کو بڑے پیمانے پر وسعت دی جائے گی۔ صوبائی سیکرٹری بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن محمد طارق قریشی نے کمشنر بہاول پور کی شمولیت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے توقع کا اظہار کیا کہ انتظامیہ کے اشتراک سے بوائز سکاؤٹس سماجی خدمات، ٹریفک مینجمنٹ سمیت ہنگامی حالات و حوادث میں اپنی خدمات کے رضاکارانہ استعمال کو ملکی تعمیر و ترقی میں بہترین انداز میں انجام دیں گے۔
ہدایت