شوبزمیں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا، اداکارہ مہک بٹ

شوبزمیں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا، اداکارہ مہک بٹ

  



لاہور(فلم رپورٹر) شوبزمیں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتااپنا ٹیلنٹ دکھانا پڑتاہے ورنہ بدنامی کا دھبہ لگ جاتاہے۔ان خیالات کا اظہار معروف سٹیج اداکارہ و پرفارمر مہک بٹ نے ایک ملاقات کے دوران کیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ شارٹ کٹ کے چکر میں نئی اداکارائیں اپنا مستقبل تباہ کر بیٹھتی ہیں اور رنگین خواب دکھانے والوں کے نرغے میں بری طرح سے پھنس کر قصہ پارینہ بن جاتی ہیں۔مہک بٹ نے کہاکہ میں نے کبھی بھی شارٹ کٹ کا سہارا نہیں لیا ہمیشہ اپنی پرفارمنس اور صلاحیتوں کے بل بوتے پر اپنی پہچان بنائی ہے یہی وجہ ہے کہ ہرسٹیج ڈرامے میں میری پرفارمنس کو سراہا جاتا ہے۔

مہک بٹ نے مذید کہاکہ ان دنوں وہ سنگم تھیٹر میں جاری سٹیج ڈرامے”ویلکم حسینہ“ میں اپنی پرفارمنس کے جوہر دکھارہی ہیں جسے بے حد سراہا جارہاہے۔

مزید : کلچر