وزارت پٹرولیم کے بدین فور فیلڈ سے متعلق نیب انکوائری شروع

  وزارت پٹرولیم کے بدین فور فیلڈ سے متعلق نیب انکوائری شروع

  



کراچی(این این آئی)سستی گیس کی راہ میں رکاوٹ اور خزانے کو مبینہ نقصان پہنچانے کے الزام میں نیب نے وزارت پٹرولیم کے بدین فور فیلڈ سے متعلق انکوائری شروع کردی ہے۔ذرائع کے مطابق نیب نے بدین فور ساؤتھ ویل سے سستی گیس نیشنل گریڈ میں شامل ہونے میں رکاوٹ ڈالنے اور خزانے کو نقصان پہنچانے پر جانچ پڑتال شروع کردی ہے(بقیہ نمبر37صفحہ12پر)

۔قومی احتساب بیورو نے پٹرولیم ڈویژن سے تصدیق شدہ ریکارڈ طلب کرلیا جبکہ دیگر فیلڈز سے سسٹم میں گیس شامل نہ کرنے کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔نیب کے مطابق 4 ڈالر میں ملنے والی گیس میں مبینہ رکاوٹ ڈال کر 10 ڈالر والی گیس کیلئے راہ ہموار کی گئی جس سے قومی خزانہ کو مالی نقصان ہوا۔

بدین فور فیلڈ

مزید : ملتان صفحہ آخر