پاکستان کو صحت مند بنانے کیلئے ہم سب کو ملکر کوشش کرناچاہیے، افضل گل ایڈووکیٹ

پاکستان کو صحت مند بنانے کیلئے ہم سب کو ملکر کوشش کرناچاہیے، افضل گل ...

  



حاصل پور(نامہ نگارخصوصی)ماحول کو تندرست اور صحت مند بنانے کے لیئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں تاکہ آلودگی پھیلانے(بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

والے تاب کاری مادے ختم ہو سکیں ان خیالات کا اظہار پی پی 248ن لیگی ایم پی اے چوہدری محمد افضل گل ایڈووکیٹ نے کہ کیا انہوں نے کہاکہ آئے روز دمہ اور پیٹ کے امراض میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ماحول کی آلودگی ہے پاکستان کو صحت مند بنانے کے لیئے ہم سب کو مل کر کوشش کرنی چاہیے تاکہ ہمارے بچے خوشگوار ماحول میں سانس لے سکیں انہوں نے کہاکہ ہر فرد کو چاہیے کہ وہ اپنے حصے کا پودا لگا کر صدقہ جاریہ میں اپنا حصہ ڈالیں سرسبز ہو گا پاکستان تو اس سے بیماریوں میں بھی کمی واقع ہو گی ن لیگی دور حکومت میں خصوصی طور پر میاں شہباز شریف نے سرسبز پنجاب کی مہم چلائی تھی جوکہ بہت کامیاب رہی ہمیں درخت لگانے میں ہر صورت حصہ ڈالنا چاہیے مزیدانہوں نے کہاکہ حاصل پور ن لیگی عہدیداران باقاعدگی سے اپنی مہم کا آغاز کریں اور زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں تاکہ ماحول میں موجود تمام بیماریوں کو ختم کیا جا سکے۔

قانون

مزید : ملتان صفحہ آخر