3دن بارش کی پیش گوئی، ریلوے سٹاف کو انتظامات کی ہدایت

3دن بارش کی پیش گوئی، ریلوے سٹاف کو انتظامات کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(نمائندہ خصوصی)محکمہ موسمیات کی طرف سے کل(پیر)اورمنگل سمیت تین دن تک بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظرریلوے(بقیہ نمبر40صفحہ12پر)

انتظامیہ نے آپریشنل اورانجینئرنگ سٹاف کوہدایات جاری کردی ہیں۔انجینئرنگ سٹاف سے کہاگیاہے کہ وہ ریلوے ٹریکس میں نکاسی آب کے تمام ترانتظامات مکمل کریں کسی بھی سیکشن میں بارش کے بعدپانی کھڑانہ ہونے دیں تاکہ ٹریک محفوظ رہے ٹرین انجن ڈرائیورز سے کہاگیاہے کہ وہ بارش کی صورت میں کنٹرول رفتارمیں ٹرین آپریشن جاری رکھیں تمام آگاہی بورڈزاورریلوے پھاٹکوں کوعبورکرتے ہوئے الرٹ رہیں اپنی توجہ ریلوے ٹریک کے بالکل سامنے رکھیں اسی طرح ریلوے پھاٹکوں کے اہلکاروں،ٹرین گارڈزاوردیگرآپریشنل سٹاف کوبھی ٹرین آپریشن سے متعلق ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔