عمران خان کی ایمانداری کے سیاسی مخالفین بھی قائل، انگلی نہیں اٹھا سکتے: گورنر پنجاب

عمران خان کی ایمانداری کے سیاسی مخالفین بھی قائل، انگلی نہیں اٹھا سکتے: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی گزشتہ روز گورنر ہاؤس لاہور پہنچے جہاں گورنر پنجاب چو دھری محمدسرور نے ان کا استقبال کیا، صدر ڈاکٹر عارف علوی اور گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کے در میان ملاقات میں حکومتی اور دیگر امور کے حوالے سے بات چیت بھی کی گئی۔دریں اثنا تحر یک انصاف کے ایم این اے شوکت بھٹی،ایم این اے نواب شیر وسمیت دیگرنے گورنر ہاؤس میں چودھری محمد سرور سے ملاقات کی۔اس موقع پر گور نر پنجاب چوہدری(بقیہ نمبر53صفحہ12پر)

محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ایمانداری پر انکے مخالفین بھی انگلی نہیں ا ٹھا سکتے سپر یم کورٹ بھی انکو صادق اور امین قرار دے چکی ہے۔حکومت نے نیب اور ایف آئی اے سمیت احتساب کے تمام اداروں کو مکمل طور پر آزاد کردیا ہے۔کرپشن کے خاتمے پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ 2015 کے بعد پہلی مرتبہ برطانیہ کا پاکستان کیلئے سفر کی پابندیاں نرم کرنا پاکستان کے لیے مثبت تبدیلی بلاشبہ بڑی خوشخبری ہے۔ چو دھری محمدسرور نے کہا کہ تمام عالمی ادارے پاکستان میں معاشی ترقی سمیت دیگر شعبوں میں اصلاحات کی تعریف کررہے ہیں اور دنیا بھر سے سر مایہ کار پاکستان کا رخ کر رہے ہیں جو حکومتی پالیسیوں پر بھی مکمل اعتماد کا اظہار ہے۔ اْنہوں نے کہا ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی شفافیت میڈیا اب خود سوالات اْٹھا رہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے جو ڈیٹا استعمال کیا وہ اصل میں 2015 سے 2017 تک کا ہے جب پاکستان میں (ن) لیگ کی حکومت رہی ہے یہ سب کچھ ویب سائٹ پر ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے خود لکھا ہوا ہے تو کرپشن پرسیپشن انڈکس اصل میں نواز شریف دور میں کرپشن کے بارے میں عوامی رائے ظاہر کر رہا ہے تحر یک انصاف کی حکومت کے بارے میں نہیں۔
چودھری سرور