ڈیرہ:حنیف پتافی کاڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس کادورہ، معاملات پربریفنگ

  ڈیرہ:حنیف پتافی کاڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس کادورہ، معاملات پربریفنگ

  



ڈیرہ غازیخان(ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ)مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا ہے کہ تیزی سے بڑھتی آبادی ملکی وسائل ہڑپ کررہی ہے وسائل کے مطابق خاندان کی تشکیل کیلئے (بقیہ نمبر41صفحہ12پر)

موثر آگاہی مہم کی ضرورت ہے۔انہوں نے یہ بات ضلعی آفیسر بہبود آبادی ہما مہدی لغاری کی بریفنگ کے دوران کہی۔مشیر وزیر اعلی نے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ معاشی اور معاشرتی جرائم کی بڑی وجہ بے ہنگم آبادی ہے۔بہتر تعلیم و تربیت ہر بچہ کا حق ہے اور یہ اس وقت ممکن ہے جب وسائل کے مطابق خاندان تشکیل دیا جائے۔ضلعی آفیسر بہبود آبادی نے کہا کہ ادارہ آبادی میں توازن کیلئے ہرممکن وسائل استعمال میں لارہا ہے۔

بریفنگ

مزید : ملتان صفحہ آخر