دوسرا ٹی 20، قومی ٹیم کی کامیابی بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے:سابق کرکٹرز

دوسرا ٹی 20، قومی ٹیم کی کامیابی بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے:سابق کرکٹرز

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کی ٹیم نے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بھی بہت عمدہ پرفارمنس دکھائی اور سیریز اپنے نام کی پاکستان کرکٹ کے لئے یہ ایک بہت اچھی خبر ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑیوں نے کیا اس حوالے سے وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم جیت کے اس تسلسل کو امید ہے کہ اب برقرار رکھے گی جس طرح سے تمام کھلاڑیو ں نے عمدہ کھیل پیش کیا اور ہر کھلاڑی نے اپنی ذمہ داری کو سمجھا یہ بہت اچھی بات ہے اور امید ہے کہ اسی طرح سے اب ٹیم تیسر ے میچ میں بھی کامیابی حاصل کرکے کلین سوئپ کرے گی تمام کھلاڑیوں کے کھیل کی تعریف کی جانی چاہئیے کپتان بابر اعظم اچھے کپتان ثابت ہوئے ہیں بس اب اسی طرح سے اس تسلسل کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے میچ کی فتح پر محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم نے ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا ہے اور جس طرح سے پہلے ٹی ٹونٹی کے بعد اب دوسرا ٹی ٹونٹی بہترین انداز سے اپنے نام کیا ہے پاکستانی ٹیم کو مستقبل میں بھی اسی طرح کی فتوحات کی ضرورت ہے بنگلہ دیش کی ٹیم ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ایک اچھی شہرت کی حامل ہے پاکستان کی ٹیم اگر مل کر کھیلے تو اس کے لئے کامیابی حاصل کرنا آسان ہوجاتا ہے سکندر بخت نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم کے کھیل کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے خاص طور پر بیٹسمینوں نے اپنی ذمہ داری کو بہت احسن طریقہ سے پورا کیا ہے اور اس سے قبل باؤلر ز نے بھی شاندار پرفارمنس دکھائی یہ ٹیم ورک کا نتیجہ ہے جسے اسی طرح سے برقرار رکھنے کی ضرورت ہے معین خان محمد وسیم اور راشد لطیف نے بھی پاکستان کی ٹیم کی شاندار کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ٹیم اگلا ٹی ٹونٹی میچ بھی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوجائے گا اور جس طرح سے تمام کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کیا اسی طرح سے یہ سلسلہ اب مستقبل میں دیگر ٹیموں کے خلاف جاری رہے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی